میڈیکل کالجز کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحانات،جعلی پرچے بیچنے والا گروپ گرفتار

02:26 PM, 29 Nov, 2020

لاہور:میڈیکل کالجز کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحانات ملک کے دیگر شہروں میں جاری ہیں جبکہ ملک بھر میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد طلباءو طالبات امتحان میں حصہ لے رہے ہیں ۔


ذرائع کے مطابق 210 ٹیسٹنگ سنٹرز بی بنائے گئے جبکہ ترجمان پی ایم سی نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ پیپرز کی فروخت کی اطلاع سن کر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پورے گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایف آئی اے نے طلبا کو ایم ڈی کیٹ کے جعلی سوالیہ پرچے بیچنے کی کوشش کرنے والے افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کیا۔

ترجمان پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی قبضے سے برآمد ہونے والے پیپرز جعلی ہیں،ایم ڈی کیٹ امتحان شروع ہوچکا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے ۔


کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مزید گائیڈ لائنز جاری کی گئیں جس کے مطابق ایم ڈی کیٹ سمیت دیگر اور پیشہ وارانہ امتحانات میں 30 سے زائد سٹوڈنٹس نہیں بیٹھ سکیں گے۔

یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی اختیارات بھی دے دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں