ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا:بلاول بھٹو زرداری

01:37 PM, 29 Nov, 2020

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا جبکہ آصف بھٹومیری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کرینگے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں اور جلسہ تو ہوکر رہے گا۔


واضح رہے کہ پی ڈی ایم(پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ ) کا کل ملتان میں جلسہ ہے لیکن حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی اور اپوزیشن اتحاد جلسہ کرنے کے لئے بضد ہے جس کی وجہ سے علی موسیٰ گیلانی سمیت 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے قلعہ کہنہ قاسم باغ گرائونڈ کا کنٹرول سنبھال لیا، کنٹینر لگا دیئے اور جلسے کیلئے لایا گیا سامان بھی اٹھوا دیا گیا ہے۔


دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بھی صاف کہہ دیا کہ انتظامیہ جو مرضی کرلے حکومت مخالف تحریک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں