لاہور: کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 43 شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7985 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک پاکستان میں تین لاکھ پچانوے ہزار ایک سو پچاسی کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 47 ہزار 390 ہے جبکہ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2257 افراد نے اس وبا کو شکست دی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر 6682، بلوچستان 1701، گلگت بلتستان 4637، اسلام آباد 29782، خیبر پختونخوا 46877، پنجاب 118511 اور سندھ میں 171595 کنفرم کیسز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 1442، بلوچستان میں 678، گلگت بلتستان میں 175، اسلام آباد میں 6074، خیبر پختونخوا میں 3901، صوبہ پنجاب میں 17201 اور صوبہ سندھ میں 17919 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔
کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک یہاں 2979 افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔
دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 2911، خیبر پختونخوا میں 1359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان می 166 جبکہ آزاد کشمیر کے 164 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صحت یاب ہونے والوں کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 5067، بلوچستان میں 16257، گلگت بلتستان 4365، اسلام آباد 23399، خیبر پختوںخوا 41617، صوبہ پنجاب 98331 اور صوبہ سندھ میں 150765 شہریوں نے اس موذی مرض کو شکست دی اور نارمل زندگی گزارنے میں کامیاب ہوئے۔