قاسم باغ  اسٹیڈیم سے پولیس نے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا

12:35 AM, 29 Nov, 2020

ملتان : ملتان  میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ قاسم باغ  اسٹیڈیم سے پولیس نے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جلسہ روکنے کیلئے راستے میں کنٹینرز لگائے ہوئے تھے جنہیں ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی کے جیالے کرین لے آئے۔ کرین کے ذریعے کنٹینرز ہٹانے پر پولیس اور کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کنٹینرز ہٹانے پر کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کارکنا بھاگ گئے اور انہوں نے اسٹیڈیم کا مرکزی دروازہ خالی کروا لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس نے پیپلز پارٹی کے 8 کارکنان اور ایک رہنما کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں اسٹیڈیم کا تالہ توڑنے اور دروازہ توڑنے پر کی گئیں۔

مزیدخبریں