رواں سال 2 اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے،اسد عمر

01:42 PM, 29 Nov, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلے اکنامک زون کا دسمبر تک افتتاح کا ٹارگٹ رکھا ہے، رواں مالی سال میں 2 مزید اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو اسد عمر نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، انڈسٹریلائزیشن اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے اکنامک زون کا دسمبر تک افتتاح کا ٹارگٹ رکھا ہے، رواں مالی سال میں 2 مزید اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور پختونخواہ میں اکنامک زونز ہوں گے۔

مزیدخبریں