رکن اسمبلی کی پارلیمنٹ میں خاتون کو شادی کی پیشکش

10:53 AM, 29 Nov, 2019

روم: اگر کوئی اٹلی میں کسی لڑکی کو شادی کے لیے پرپوز کرنے کا سوچے گا تو وہ وینس، فلورینس یا روم جیسا خوبصورت مقام ہو گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سب جگہوں کو چھوڑ کر ایک شخص نے شادی کی پیشکش اطالوی پارلیمنٹ میں کی جس نے سب کو حیران کر دیا۔

33 سالہ فلے ویو دی مورو نامی اطالوی رکن پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران اپنی گرل فرینڈ الیزا دی لیو کو شادی کی پیشکش کی جو گیلری میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

اجلاس میں زلزلے کے بعد تعمیر نو کے معاملے پر بحث جاری تھی کہ اس دوران انہوں نے اچانک کہا کہ آج کا دن دوسرے دنوں کی طرح نہیں یہ مختلف اور خاص ہے‘۔ بعدازاں انہوں نے نیچے جھک کر انگوٹھی نکالی اور گیلری میں بیٹھی اپنی دوست الیزا سے تمام پارلیمنٹ ارکان کے سامنے محبت کا اظہار کیا۔

انہوں نے انگوٹھی سامنے کرتے ہوئے اپنی دوست سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی۔ اس پر ان کے اردگرد بیٹھے تمام ممبران نے قہقہہ لگائے اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جب کہ گیلری میں بیٹھی الیزا نے غیر متوقع شادی کی پیشکش پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثر کے ساتھ ہاں کر ڈالی۔ بعدازاں پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہی فلے ویو دی کو سب نے مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب دوران مباحثہ پروپوزل پر اسپیکر نے ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پیشکش کا یہ طریقہ اور جگہ مناسب نہیں۔

مزیدخبریں