تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے:عبدالعلیم خان

08:44 PM, 29 Nov, 2018

لاہور:پنجاب کابینہ کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے ,  پنجاب کابینہ کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے ، ماضجی میں کسی نے اس قدر جامع 100 روزہ پلان دینے کی ہمت نہیں کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود 100 روز میں کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں ، سازشیں کرنے والوں کی امیدوں پر اوس پڑ جائے گی ، بلین ٹری ، پچاس لاکھ گھر ، روزگار ، بلدیاتی نظام کے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میں انشااللہ تبدیل شدہ پاکستان سامنے آئے گا ، پنجاب میں سو روزہ منصوبے کی بھرپور کوآرڈینیشن کی ہے ، ن لیگ نے کرپشن چھپانے کے لیے الزام تراشیوں کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

مزیدخبریں