کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں امن آئے گا:نوجوت سنگھ سدھو

03:57 PM, 29 Nov, 2018

لاہور:بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور بارڈر کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تین ماہ میں برسوں کا کام مکمل کیا،عمران خان یار ہیں،دلدار ہیں ،جو بات کہی اس کو پورا کرکے دکھایا جبکہ صرف کوریڈور نہیں پاکستان نے پارس کو چھو لیا ہے۔

سدھو کا مزید کہنا تھا کہ دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا یہ ایک نعمت ہے،راہداری ایک سال میں سو سال کی ترقی کے مترادف ہے،تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے،جو کام شروع ہوا ہے اس سے ہزار دروازے اور کھڑکیاں کھلیں گی۔

نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل عمران خان نے جو شروعات کی تھی اسے عملی جامہ پہنادیا گیا ہے،100 روگوں ایک علاج ہے کہ دونوں سرحدوں کا کھلنا ہے،کرتارپور راہداری سے دیگر ہزاروں کھڑکیاں کھلیں گی جبکہ دشمنی کی اس روش کو ختم کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں