وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کاعالمی ریکارڈ قائم کریں گے،مریم اورنگزیب

03:41 PM, 29 Nov, 2018

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کاعالمی ریکارڈ قائم کریں گے،حکومت کے سو دن ملک کے لئے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے،حکومت کے سو دن ملک کے لئے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے،حکومت کو ”ہم مصروف تھے“ کی جگہ ”ہم نالائق ہیں“ کا اشتہار دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت، عمران صاحب کے جھوٹ کو سچ نہ کہنے والے صحافی نوکری سے نکال دئیے جاتے ہیں،آج سرکاری خرچ پر وزیراعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے ،یہ ایسا جھوٹ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکے گی ،حکومت کے سو دن پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے لئے ناامیدی کے دن تھے.

قوم ہوشیار رہے آج شام قومی نشریاتی رابطے اور سرکاری خرچ پر وزیرعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے،ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،عادی جھوٹوں کو مزید جھوٹ بولنے سے کیا شرم ؟ یہ ایسا جھوٹ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑ سکے گی،جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، عمران صاحب سے سب سے بڑا میڈل لے گا،وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام حکومت کی سو دن کی کارکردگی جاننے کے لئے گوگل پر تلاش جاری رکھیں،حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے،حکومت نے سو دن کی کارکردگی کے اشتہار میں پرانے سو دن کا پلان ایک بار پھر شائع کردیا ہے،سودن کی کارکردگی دکھانے کیلئے جی سی ویمن یونیورسٹی کی طرح حکومت کو ہمارے دورکے افتتاح کردہ منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے،عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے ”سچ“ کو چھپانے کے لئے سو ”جھوٹ“ گھڑے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سودن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد عوام کو حقائق نامہ جاری کرے گی جبکہ حکومت کے سودن عوام کے لئے سو اذیت ناک دن تھے۔

مزیدخبریں