سدھو کی کرتارپور آمد، بابا گورونانک کی سمادھی پر چادر چڑھائی

01:04 PM, 29 Nov, 2018

نارووال: بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گورونانک کے گرودوارہ میں لنگر کھایا۔ نوجوت سنگھ سدھو کو دربار بابا گورو نانک کے کھیتوں کے چاول اور گندم کی روٹی پیش کی گئی۔

گوردوارہ کرتار پور کے سردار گوبند سنگھ نے نوجوت سنگھ کو تحائف پیش کئے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور میں فرمائش کر کے چائے پی۔ سدھو کرتارپور میں آنے والے یاتریوں میں گھل مل گئے اور گپ شپ کی۔

دورہ کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری کھلنے کے فیصلے سے دونوں ملکوں کی اکانومی کو اتنا فائدہ ہو گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بابا گرونانک سب کا بھلا مانگتے تھے اور وہ جوڑنے والے تھے توڑنے والے نہیں تھے۔ بابا جی کے نام کی برکت سے اس خطے میں خوشحالی آئے گی۔

مزیدخبریں