پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ کرتار پور جیسا رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہیے۔اسفندیار ولی خان نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصاً ٹورازم کو فروغ ملے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا کریڈٹ کسی ایک شخص کو نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس حوالے سے شہید بینظیر بھٹو اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں بھی بہت کام ہو چکا تھا۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ یہی رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہیے تاکہ پشتونوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔