میرپور خاص: صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص کی تحصیل ڈگری میں ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں مزدور سوار تھے جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ڈگری جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق غلام علی روڈ پر ٹرک اچانک الٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈگری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔تاحال ٹرک الٹنے کی وجوہات کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔