سابق ویمنز کرکٹ کپتان بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

09:02 AM, 29 Nov, 2018

لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور پیا گھر سدھار گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، شادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمہ کی شادی ابرار احمد سے طے پائی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

یوٹیوب سکرین شاٹ


گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمہ کی ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جو اب بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہیں۔

مہندی کی تقریب میں کرکٹر کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا گیا۔


بسمہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔

مزیدخبریں