نیویارک : کمپیوٹر کی بورڈ آپ کو سست بھی بنا سکتے ہیں، اسی مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ’کی بورڈ کیز‘ کی شکل تبدیل کر دی ہے۔
یہ تبدیلی شاید اس امید پر کی گئی ہے کہ اب اسے استعمال کرنے والے چست ہو سکیں لیکن یہ کس حد تک کارآمد ثابت ہوگی ، اس کا اندازہ تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی ہوگا۔گوگل کی ایک تحقیق کے مطابق کپمیوٹر کی بورڈ کی چوکور کیز استعمال کرنے والے سست بنا ہو جاتے ہیں اور گوگل نے اس بات کا احساس کرتے ہوئے کی بورڈ کیز کی شکل چوکور سے گول کر دی ہے۔
گوگل کے نمائندے کہا کہ ان کی ڈیزائن ٹیم نے مختلف اقسام کے کی بورڈز پر بہت زیادہ آزمائشیں کیں انہی آزمائشوں کے دوران اندازہ ہوا کہ چوکور کیز کے بجائے گول کیز کی وجہ سے ٹائپنگ میں بہتری آتی ہے۔
گوگل کے نمائندے نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ گول کیز سے ٹائپنگ کی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہوئے ، اس کی وجہ گوگل نمائندے نے یہ بتائی کہ چوکور کیز کے کونوں کی وجہ سے ایک ’کی‘ کے بجائے دوسری کی پر ہاتھ لگ جانے کی وجہ سے ٹائپو کی غلطی ہو سکتی ہے۔