راولپنڈی : پاکستانی کرکٹ کے سٹار سپنر سعید اجمل آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے ،انہوں نے شکوہ کیا کہ پی سی بی نے ان کے کئیرئیر کے دوران آنے والی مشکلات کے وقت ان کا ساتھ نہیں دیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد کی نمائندگی کرنے والے سعید اجمل لاہوروائیٹس کی جانب سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے ان کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
Thank you for your services @realsaeedajmal Your fans will always remember your smiling face and never-say-die spirit. You always wore the Green with a great sense of pride. ???? pic.twitter.com/KSAaGh3DjO
— PCB Official (@TheRealPCB) November 29, 2017
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سمیت ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور وقار یونس سمیت تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان میں آف اسپنر ختم نہیں ہو رہے بلکہ ختم کیے جا رہے ہیں۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں زیادہ مسئلہ نہیں، سازش کے تحت پاکستان سے آف اسپن بولنگ کے آرٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے معاملے پر ان کے باو لنگ ایکشن کے معاملے پر پی سی بی نے ان کاساتھ نہیں دیا۔