لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے۔ انہوں نے برطانیہ میں کسی بھی خاتون وزیراعظم کے بارے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کردیا۔
اہلیہ فریال مخدوم سے صلح کے بعد عامر خان ’آئی ایم سیلیبریٹی، گیٹ می آو¿ٹ آف ہیئر‘نامی رئیلٹی ٹی وی شو میں نظرآرہے ہیں۔ شو میں جب جارجیا توفولو(شو کی ممبر) کو پروگرام (جنگل) کی ڈپٹی پرائم منسٹر منتخب کیاگیا تو اس وقت عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں سے پوچھا ’کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیراعظم رہی ہیں؟ پہلے تو اس سوال پرتمام لوگ حیران رہ گئے بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے عامر کی توجہ ’تھریسامے‘کی جانب دلائی جو برطانیہ کی موجودہ وزیراعظم ہیں یہ سن کر عامر کافی شرمندہ ہوگئے بعد ازاں انہیں اچانک یاد آیا کہ مارگریٹ تھیچر بھی برطانیہ کی وزیراعظم رہ چکی ہیں جن کا دورانیہ 1979 سے لے کر 1990 تک تھا یعنی وہ تقریباً 11 سالوں تک برطانیہ کی وزیراعظم تھیں۔
عامر کی اس کم علمی پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی کسی نے کہا عامر خان آپ کون سے سیارے پر رہتے ہیں؟
عامرخان نے پوری دنیا کے سامنے اپنا مذاق بنا ڈالا
07:17 PM, 29 Nov, 2017