تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

کولمبو: سری لنکا نے تھسارا پریرا   کو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کا کپتان مقرر کر دیا، انہیں دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے اپل تھرنگا   کی جگہ قیادت سونپی گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر تھسارا پریرا کو ہی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب پریرا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں کھیل رہی ہے، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے، تیسرا مقابلہ 2 دسمبر سے شروع ہو گا، آئی لینڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد بلیو شرٹس کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے جن میں تھسارا پریرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔