حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کے افتتاح کیلئے پاکستان آئے،مریم نواز

03:21 PM, 29 Nov, 2017

لاہور: نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی اور نواز لیگ کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں سانق قطری شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کے افتتاح کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ پاکستان اور قطر کو قریب لانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت سے پہلے قطری شہزادے نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ حمد بن جاسم نے کہا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری نواز لیگ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ مستقبل قریب میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں