ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، بلاول بھٹو

02:12 PM, 29 Nov, 2017

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اسلام آباد میں 5 دسمبر کو گولڈن جوبلی جلسہ کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے پر مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی ایما پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہے ۔

کہتے ہیں وفاقی دارلحکومت سے پیپلزپارٹی کے پرچم اور بینرز اتارے جارہے ہیں چند پولیس اہلکاروں کو بھیج کر جیالوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا جلسہ اور اس کے تشہر کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اس لیے ن لیگ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عمل آئین قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے اس لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ بلا وجہ روکاوٹیں نہ ڈالیں تاریخ گواہ ہے جب جیالوں سے جمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں