لاہور: نیب ریفرنسز میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ سابق قطری شہزادے حمد بن جاسم نے گواہی دینے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات میں حمد بن جاسم نے نیب کیسز میں ایک اور خط یا گواہی دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
اہم ملاقات میں سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن ، حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید سمیت دیگر قریبی رہنما بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ ملاقات میں سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن ، حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید سمیت دیگر قریبی رہنما بھی ملاقات میں موجود ہیں.
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی امور، پنجاب میں قطری سرمایہ کاری، ایل این جی منصوبے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری شہزادہ حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ آج لاہور پہنچے اور جاتی امراء میں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
یاد رہے لندن فلیٹس کے حوالے سے بھی حماد بن جاسم نے نواز شرئف کو اپناخط دیا تھا.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں