قطری شہزادہ پاکستان آ گیا، نیب فوری بیان ریکارڈ کرے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

01:27 PM, 29 Nov, 2017

لاہور: قطری شہزادہ پاکستان کیا آیا تحریک انصاف نے نیا مطالبہ کر دیا۔ پارٹی ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نیب فوری طور پر قطری شہزادے حمد بن جاسم تک رسائی حاصل کرے اور ان کا بیان ریکارڈ کرے۔ جے آئی ٹی بلاتی رہی لیکن قطری شہزادہ سیکیورٹی کا بہانہ کرتا رہا اب اچانک قطری شہزادے کے لئے سیکیورٹی خدشات کیسے ختم ہو گئے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور قطری شہزادے کی گیم سمجھ آر ہی ہے۔ لگتا ہے جاتی امرا میں ایل این جی پر نئی ڈیل ہونے جا رہی ہے۔

یاد رہے قطری شہزادہ حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ آج لاہور پہنچے ہیں اور جاتی امراء میں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں