لاہور: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کے پاک فوج کے خلاف ویڈیو بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایمان بالغ ہے اور اس کا اپنا نکتہ نظر ہے ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ ہم ایک دوسرے سے لاتعلق تو نہیں لیکن رائے سے اختلاف ضرور کر سکتے ہیں۔
ایمان مزاری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں اہم اداروں کے خلاف بات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا توآپ کو بولنا چاہئے کیونکہ ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں