عدنان سمیع بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوائیں گے

01:12 PM, 29 Nov, 2017

ممبئی: معروف گلوکار عدنان سمیع بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعدنان سمی فلم "افغان"کے ذریعے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھیں گے۔


تفصیلات کے مطابق عدنان سمی فلم "افعان " کو لے کر بہت پر جوش نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔یہ فلم ایک افغان مہاجر کی کہا نی پر مبنی ہےاور اس فلم کا میوزک میرے دل لے بہت قریب ہے۔عدنان  سمیع نے کہا کہ وہاس فلم میں نئے انداز میں نظر آئیں گے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے مداحوں کو ان کا نیا انداز بہت پسند آئے گا۔


یا د رہے کہ عدنان  سمیع نے بہت سی میوزک ویڈیوز بھی کی ہیں ۔ اداکار  2 سال سے بھارت میں مقیم ہیں اور اب  بھارتی شہریت  بھی حاصل کو چکے ہیں۔اور حالیہ انہوں نے کہا تھا کہ  پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں ہے اور میرے ساتھ پاکستانی حکومت کا سلوک بہت افسوناک تھا۔

پاکستان سے زیادہ عزت اور مقام مجھے بھارت نے دیا ہے۔عدنان  سمیع نے مزید یہ بھی کہا بھارت میں فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں