اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں امریکا میں مقیم گواہ نذرالشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو کر بھارت میں موجود گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ ممبئی حملہ کیس کی سماعت ان چیمبر کی گئی، جہاں سیکریٹری خارخہ نے پیش رفت سے آگاہ کیا .کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی بعد ازاں تہمینہ جنجوعہ اور ڈاکٹر فیصل عدالت سے روانہ ہوگئے۔
خیرپور ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے پٹواری عبد الصمد بیان ریکارڈ کرانے عدالت میں پیش ہوئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ملزمان ریاض اور اسد اللہ کی جائیداد کا ریکارڈ جل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بے نظیر بھٹو کے شہید ہونے کے بعد ہونے والے فسادات میں جل گیا تھا۔دوسری جانب عدالت نے گواہ نذر الشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں ۔