بیروت : لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ تین ہفتے قبل جو کچھ بھی سعودی عرب میں ہوا وہ راز ہی رہے گا اور وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے ،حزب اللہ نے ملکی حالات تبدیل نہ ہونے دیئے تو دوبارہ استعفیٰ دیدوں گا ۔
فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعد حریری نے کہا کہ وہ مستعفی ہو کر لبنانی عوام میں مثبت سوچ لانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ان پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی دباو نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب جاکر4نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔