ٹرمپ کے سخت موقف کے باوجود پاکستان نے رویہ نہ بدلا،امریکی جنرل

ٹرمپ کے سخت موقف کے باوجود پاکستان نے رویہ نہ بدلا،امریکی جنرل

واشنگٹن: امریکی جنرل جان نکسن نے کہا ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت پاکستان میں مقیم جبکہ نچلے درجے کے طالبان رہنما افغانستان میں ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے سخت موقف اپنانے کے باوجود پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

افغانستان میں امریکی جنرل جان نکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اسلام آباد کے خلاف سخت موقف اپنانے کے باوجود انہوں نے تاحال پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

ہم پاکستانیوں کے ساتھ بہت واضح رہے ہیں تاہم ہم یںاب تک ان تبدیلیوں پر عمل درآمد ہو تا نہیں کھا ہم ان تبدیلوں کو دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔