لاہور: اسلام آباد میں دھرنے اور کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل آج ہوں گے جبکہ ٹائٹل مقابلہ کل ہو گا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں 25 نومبر کو شیڈول نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔کامران اکمل اور احمد شہزاد کی قیادت میں اِن ایکشن دونوں لاہور کی ٹیمیں گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کا جوڑ پڑے گا جو دن بارہ بجے شروع ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے درمیان سہ پہر چار بجے شیڈول ہے ۔
جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔