نوجوان کے منفرد نام نے اسے سرکاری نوکری دلاوادی

نوجوان کے منفرد نام نے اسے سرکاری نوکری دلاوادی

انڈونیشا:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مقیم نوجوان کے منفرد نام نے اسے سرکاری نوکری دلاوادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنگل توڑنے پر مقامی پولیس نے نوجوان کو چالان کے لیے سنگل پر روکا تو اس وقت اس کے پاس ڈرائیونگ لائنس بھی موجود نہیں تھا۔پولیس نے چالان کاٹنے کے لئے نوجوان کا نام پوچھا22سالہ نوجوان نے اپنا نام ’پولیسی‘ بتایا جس کا مقامی زبان میں مطلب بنتا ہے ’انڈونیشیا میں پولیس‘۔


اس کے اس نام کے باعث اس کو نہ صرف ٹریفک پولیس میں بھرتی کر لیا گیا بلکہ ڈرائیونگ لائنس بھی جاری کر دیا گیایاد رہے کہ پولیسی ایک غریب مزدور تھا اور اب اس کو اس کے انوکھے نام کی وجہ سے پولیس میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔