امریکی دختر اول ایوانکا ٹرمپ کی بھارت یاترا

09:36 AM, 29 Nov, 2017

نئی دہلی: دختر اول ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور  اس دورے میں ایونکا ٹرمپ ناریوں کو خودمختاری کے گر سکھانے حیدرآباد پہنچ گئیں۔اس حوالے سے انہوں نے ایک کانفرنس سے خطاب بھی کیا امریکی صدر کی چہیتی بیٹی کے روٹ پر سڑکوں کو شیشے کی طرح چمکا دیا گیا، ایسے انتظامات دیکھ کر حیدرآباد کے شہریوں نے ان شاہروں کے نام کو ایوانکا روڈز سے منسوب کردیا 


دوسری جانب شہریوں نے فیشن آئیکون کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا، عام بھارتی یہ سوال پوچھ رہا ہے، مس ایوانکا نے خود خواتین کیلئے ایسا کیا کیا ، جو بھارتی ناریوں کو بھاشن دے رہی ہیں۔


عام بھارتی اپنی جگہ لیکن صوبائی سرکار  اور مودی صاحب نے ایوانکا کی خوشامد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ۔ صاف لگ رہا ہے بھارت ایونکا کی خوش آمد کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں