لندن: لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی گئی۔ تقریب رونمائی کے موقع پر مئیر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ مجسمہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
Proud to unveil this bronze bust to honour the great Muhammad Ali Jinnah, founder of Pakistan, in the historic @BritishMuseum before it moves to its permanent home in Lincoln’s Inn pic.twitter.com/27Ke7e6XQo
— Mayor of London (@MayorofLondon) November 28, 2017
صادق خان نے مزید کہا کہ اس مجمسے کو اس کے مستقل گھر یعنی 'لنکنز اِن' منتقل کر دیا جائے گا۔ پاکستانی ہائی کمشنز سید ابن عباس نے اس موقع پر کہا کہ قائداعظم کی قیادت کے سبب ہی پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں لندن کے اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار اشیاء اور جنوبی ایشیا کی نایاب دستاویزات نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں