سعودی عرب میں گرفتار شہزداہ متعب بن عبداللہ رہا

08:44 AM, 29 Nov, 2017

ریاض: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار سعودی شہزادے متعب بن عبد الله کو رہا کر دیا گیا ہے۔ متعب بن عبد الله کو انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 5 نومبر کو دیگر 10 شہزادوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے 65 سالہ صاحبزادے متعب بن عبد الله پر کرپشن کے ذریعے ناجائز دولت اکٹھی کرنے کا الزام تھا۔متعب بن عبد الله کو دیگر شہزادوں کے ہمراہ سعودی دارلحکومت ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل رٹز کارلٹن میں قید رکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع بتاتے ہیں کہ کچھ شہزادوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے ناجائز دولت واپس حکومت کو سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ ممکنہ طور پر ان شہزادوں میں متعب بن عبد الله بھی شامل ہیں۔ اب انہیں اسی لیے قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس تمام معاملے کو لے کر سعودی حکومت مکمل خاموش ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں