ممبئی : بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ میں انٹری دیں گی۔
اننیا پانڈے کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی کامیاب فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے سیکوئل میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ جس میں ان کے مقابل اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اننیا پانڈے نے اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے آڈیشن دیا، جہاں فلم کے ہدایتکار سمیت کرن جوہر اور ٹائیگر شروف موجود تھے۔