اوورسیز پاکستانیز کیلئے خوشخبری،دبئی میں پاکستان سینٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی

دبئی میں پاکستان سینٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تقریب میں انور مقصود اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے رنگ جمایا

10:21 PM, 29 Nov, 2016

دبئی: دبئی میں پاکستان سینٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تقریب میں انور مقصود اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے رنگ جمایا۔دبئی میں پاکستان سینٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ایک تقریب ایک شام پاکستان کے نام کا اہتمام کیا جس میں نامور اردو شاعر انور مقصود اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے شرکت کی۔

ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سینٹر کے مجوزہ منصوبے کا افتتاح رواں سال یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا اور اوورسیز پاکستانیز کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کمیونٹی سینٹر 18 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا جو دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہو گا اور یہ ضرورت مند افراد کیلئے صحت کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ایک شام پاکستان کے نام کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جس کا مقصد مجوزہ منصوبے کیلئے ایک ایک اینٹ عطیہ کرنا تھا۔اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ یہ ایک تاریخی منصوبہ ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کے پراجیکٹ کیلئے 12 ہزار اینٹیں درکار ہیں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم 14 لاکھ پاکستانیوں میں سے صرف 12 ہزار پاکستانیوں کو اس مقصد کیلئے آگے آنا ہو گا۔اس موقع پر تقریب کے اعزازی مہمان انور مقصود نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستانی اپنے لئے ایک سنٹر بنا رہے ہیں، اس عمارت سے ملکیت کا ایک احساس پیدا ہو گا اور آنے والی نسلیں اس بات پر فخر کریں گی کہ اس عظیم کام میں ان کے والدین شامل تھے۔

مزیدخبریں