کوآلالمپور: ملائیشیا میں ملکی وزیر اعظم نجیب رزاق بھی ایک ایسی احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے، جس کا مقصد میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف پرتشدد واقعات کی مذمت کرنا ہے۔
یہ بات کوآلالمپور میں وزیر اعظم کے دفتر کے ایک اہلکار کی طرف سے بتائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ احتجاجی ریلی آئندہ اتوار کے روز منعقد ہو گی لیکن اس کے لیے جگہ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس ریلی میں ملائیشیا کے سیاستدان اور ان غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، جنہیں میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف جاری خونریز واقعات پر گہری تشویش ہے۔
اسی پس منظر میں میانمار میں حکمران پارٹی کی رہنما اونگ سان سو چی اپنا دورہ ملائیشیا بھی ملتوی کر چکی ہیں۔