عمران خان نے نواز شریف کیخلاف پانامہ پیپرز پر بننے والی فلم کی منظوری دیدی

شریف خاندان کی مبینہ کرپشن پرتحریک انصاف کی سینما اسکوپ دستاویزتیار ہوگئیں

07:50 PM, 29 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: شریف خاندان کی مبینہ کرپشن پرتحریک انصاف کی سینما اسکوپ دستاویزتیار ہوگئیں۔ عمران خان نے فلم کا پہلا حصہ ریلیز کرنے کی منظوری دیدی اور ٹریلر بھی جاری کردیا۔

شریف خاندان پر تحریک انصاف کی فلم تیارہوگئی ہے۔اس فلم کی کہانی مبینہ کرپشن پر مبنی ہے۔ اس کے  کردار اصلی ہیں تاہم انداز ڈرامائی ہے۔کپتان نےاس فلم کا پہلا حصہ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فلم کی منظوری پارٹی کے اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں غیرملکی دوروں کے متعلق وزیراعظم کے موقف پرشدیدتحفظات اور غیر ملکی دوروں پرمسئلہ کشمیرنہ اٹھانے پرسخت تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں