شاہ رخ خان کی فلم “ڈئیر زندگی” میں علی ظفر کیساتھ دھوکا

علی نے فلم کیلئے دو خوبصورت گانے (تو ہی ہےاور تارےفون سے)بھی گائے ہیں،جنہیں انہی پر فلمایا گیا ہے۔

06:00 PM, 29 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ  کی گزشتہ چند روز پہلے ریلیز ہوئی فلم “ڈئیر زندگی”شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

شاہ رخ اور عالیہ کے علاوہ پاکستانی اداکار علی ظفر نے  فلم میں ایک میوزیشن   اور عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ کا کردار نبھایا ہے،اس کے ساتھ ہی علی نے فلم کیلئے دو خوبصورت گانے (تو ہی ہےاور تارےفون سے)بھی گائے ہیں،جنہیں انہی پر فلمایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں گانے آن لائن ریلیز کئے گئے البم میں علی کی بجائے   بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں موجود ہیں،علی اس بات کو لے کر کافی پریشان ہیں ۔ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال  کہ آپ کے یہ دونوں گانے آن لائن موجو د ہیں کہ جواب میں علی کا کہنا تھا کہ “بدقسمتی سے نہیں،صرف فلم میں میری آواز موجود ہے”۔

 واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ  میوزک البم میں گانے تبدیل کردئیے گئے ہوں بولی وڈ میں اس سے قبل بھی ایسا کئی بار ہو چکا ہے لیکن علی ظفر کوئی معمولی سنگر نہیں ہیں وہ ایک مشہور گلوکار اور اداکار ہیں  ،ان کے ساتھ ایسا ہونا کافی حیرت انگیز ہے۔لہٰذا اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ البم سے ان  کے گانے ہٹاکر کسی اور کی آواز میں شامل کرلیے جائیں۔خیال رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل جاری ہونے والے ٹریلر میں بھی علی کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی تھی۔

مزیدخبریں