کراچی: صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اے ڈی بی اور برطانوی ادارہ معالی معاونت کریں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق سندھ میں بڑے ترقیاتی منصوبوں اور سوشل سیکٹر میں بہتری کی ضرورت ہے، جسے حکومت اور نجی شعبے کے تعاون سے پورا کیا جاسکتا ہے۔
پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبے کے معیار اور ان کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے کام شروع کیا گیا، جس پر 18 کروڑ 89 لاکھ ڈالر خرچ ہونگے۔حکومت سندھ منصوبے پر 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی، برطانوی ادارہ ، ڈی ایف آئی ڈی 1 کروڑ 92 لاکھ ڈالر گرانٹ اور 47 لاکھ ڈالر ٹیکنیکی معاونت کے طور پرفراہم کرے گا ۔
اے ڈی بی منصوبے کے لئے 10کروڑ ڈالر قرض دے گا، منصوبیکے تحت انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کیدرمیان خلا کم کرنے پر بھی کام ہوگا۔