ممبئی: جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سٹار دھنوش جس نے بالی وڈ میں اپنی انٹری فلم ”رانجھنا“ سے دی ہے کو آج کل ایک قانونی کارروائی کا سامنا ہے، ایک بوڑھے جوڑے نے دھنوش کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اس بات کو لے کر انہیں عدالت میں بھی کھینچ لیا ہے۔
60سالہ کیتھریسن اور ان کی 55سالہ اہلیہ نے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ دھنوش ان کا بائیولوجیکل بیٹا ہے۔ جو 7 نومبر 1985ءکو ان کے گھر پیدا ہوا اور وہ ان کے تین بچوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے عدالت میں دھنوش کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بچپن کی کچھ تصاویر کے ساتھ مکمل تعلیمی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔
دریں اثناءبالی وڈ اداکار دھنوش نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بوڑھے جوڑے کو فراڈ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوڑا چند روز قبل میرے پاس آیا تھا اور اس نے مجھ سے 65ہزار روپے ماہانہ اپنے علاج معالجے کیلئے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ میرے انکار پر انہوں نے مجھے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ دھنوش پروڈیوسر کستوری راجہ کے چھوٹے بیٹے ہیں اور وہ اپنے باپ کی وساطت سے ہی فلمی دنیا میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اداکار رجنی کانت کے داماد بھی ہیں۔
بوڑھے جوڑے کا اداکار دھنوش کے والدین ہونے کا دعویٰ
جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سٹار دھنوش جس نے بالی وڈ میں اپنی انٹری فلم ”رانجھنا“ سے دی ہے
04:52 PM, 29 Nov, 2016