جاپان میں برڈ فلو، 3 لاکھ 36 ہزار بطخیں اور مرغیاں تلف

04:42 PM, 29 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو: جاپان میں ایوین برڈ فلوٞ کی وباء سے متاثرہ 3 لاکھ اور 36 ہزار سے زیادہ پرندوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔

جاپان کے شمالی پر فیکچر اے اوموری کے ایک بطخوں کے فارم میں16500 بطخوں کو میکانکی طریقہ کار سے تلف کرنے کے بعد دفن کیا گیا جبکہ وسطی پرفیکچر نیگیٹا کے ایک پولٹری فورم میں تقریباً 3 لاکھ 20 مرغیوں کو فارم میں ایوین فلو ایچ فائیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ذبح کر دیا گیا۔

حکام نے ان فارموں کے ارد گرد کا علاقہ سیل کر کے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل کر دی ہے۔ جاپان میں اس سے قبل ایوین فلو کی نشاندہی جنوری 2015 میں ایک فورم میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں