کھٹمنڈو : دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے نزدیک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ری ایکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیپالی حکومت کے مطابق زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 120 کلو میٹر دور شمال میں واقع سرحدی علاقے میں تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ برس آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 9 ہزار افراد مارے گئے تھے ۔