سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح،جان دیدیں لیکن ملک کی حفاظت کرینگے: سربراہ پاک بحریہ

03:48 PM, 29 Nov, 2016

اسلام آباد : بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سرحدوں کا دفاع مقدس فریضہ ہے۔ جان دے دیں گے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے.

نیو نیوز کے مطابق نیول چیف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ گوادر اور سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔دنیا نے دیکھ لیا کس طرح ہم نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر ہے۔پاک بحریہ کی تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں۔

ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ بحریہ کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کیلئےءتیار ہے،قوم کے تعاون سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنادیں گے۔

مزیدخبریں