راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کو بھی خیرآباد کہہ دیا۔ نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنرل(ر)راحیل شریف نے اپنا سامان دو ہفتے قبل ہی لاہور کے گھر منتقل کر دیا تھا۔
جنرل راحیل شریف کمان کی تبدیل کے بعد اپنے دفتر گئے،سامان سمیٹا، لاہور روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل(ر)راحیل شریف نے کمان کی تبدیلی کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔