اٹلی: یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے،شمالی افریقہ میں خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک کشتیوں کے ذریعے اٹلی کی حدود میں داخل ہو رہے ہیں،سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کی تعداد171000ہو چکی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے اعدادوشمار کے مطابق اس پہلے 2014میں17000مہاجرین اٹلی میں داخل ہوئے تھے۔
یورپ بحیرہ روم سے اٹلی کی طرف آنے والے مہاجرین کو روکنے مین ناکام رہا ہے ،اسطرح اٹلی دوبارہ سے یورپ میں مہاجرین کے داخل ہونے کا دروازہ بن رہا ہے۔
یورپ کی بحریہ بشمول برطانوی بحریہ اب ملڑی آپریشن کا فیصلہ کر چکے ہیں ،بین الاقوامی پانیوں میں موجود انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے گا۔
بین الاقوامی مہاجرین کاسیلاب،یورپی بحریہ نے آپریشن کا فیصلہ کر لیا
03:07 PM, 29 Nov, 2016