ٹرمپ کے الزمات مسترد،الیکشن فراڈ کے شواہد نہیںملے، وائٹ ہاوس

01:21 PM, 29 Nov, 2016

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکا میں الیکشن فراڈ کے کوئی شواہد نہیں ۔کیوبا کے فیدل کاسترو کے انتقال کے باوجود امریکا اور کیوبیا کے درمیان تعلقات کی بحالی کا عمل سست نہیں پڑے گا ۔تاہم صدر اوباما آنجہانی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے بریفنگ میں ٹرمپ کی جانب سے ریاست ورجینیا نیو ہمشائر اور کیلی فورنیا میں بدترین دھاندلی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے الزامات کے جواب میں کسی قسم کے شواہد اور ثبوت پیش نہیں کیے ہیں ۔جوش ارنیسٹ نے یہ بھی بتایا کہ صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہفتے کے روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
سیاسی تجزیہ نگاروں اور انتخابی مبصرین نے بھی دھاندلی کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔ ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ ورجینیا،نیوہیمپشائر اور کیلی فورنیا میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے اور اگر غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی توپاپولر ووٹ بھی وہی جیتتے ۔

مزیدخبریں