پاکستان ویمنز ٹیم کو  شکست، انگلینڈ نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی

11:31 PM, 29 May, 2024

نیوویب ڈیسک

چیمسفرڈ:  پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان 178 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 30 ویں اوور میں 124 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، منیبہ علی 47 اور عالیہ ریاض 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قبل ازیں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ 124 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ڈینی وائٹ نے 44 اور ایلس کیپسی نے 39 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے دو جبکہ فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے شہر چیمسفرڈ میں ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیٹر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم کو سیریز میں دو صفر سے اپنے نام کی ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بھی انگلش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

مزیدخبریں