کراچی :پی آئی اے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیاگیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیاگیا ہے کہ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایئرلائن آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوامی مفاد میں کیا گیا ۔ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام طبقات پر ہوگا۔
قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہو گا۔پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔