وفاقی حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضا مند

 وفاقی حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضا مند

اسلام آباد:وفاقی حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضا مند ہوگئی۔  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیز کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیز کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کی 12 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مسلم لیگ ن کو ملے گی جبکہ 9 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہ سنی اتحاد کونسل سے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کو 7 اور جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کو ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔ایم کیو ایم  کو 2 ، ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ، ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے گی۔قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے 3 قائمہ کمیٹیز خالی رہیں گیا اور جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی قائمہ کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی۔


حکومت پی اے اسی کی سربراہی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہوگئی ہے تاہم، چیئرمین کیلئے 3 میں سے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں