نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات ،7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال 

07:44 PM, 29 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات ،7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کر دی گئیں۔

 ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بحال کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق   مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی ۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں