اسلام آباد:الیکشن ٹریبیونل نے این اے 47 سے ایم این اے طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔طارق فضل چوہدری کو فارم 45 ، 46 ، 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیاگیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 پر مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار شعیب شاہین کی پٹیشن پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیر نے 5 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جس میں کہا گیا کہ ایم این اے طارق فضل نے عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہیں کرایا۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 سے متعلق کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔