خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا

خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا

لاہور:خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کبیر والہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پہنچے اور طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزراء نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ۔وزیر خواجہ صحت عمران نذیر نے کہا خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے اور خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھائی جائیں۔


خواجہ عمران نذیر نے کہا خسرہ کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا والدین بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں